چیف جسٹس کو جان سے مارنے کی دھمکی پر رہنما ٹی ایل پی کےخلاف مقدمہ درج

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کوجان سے مارنے کی دھمکی پر ٹی ایل پی کے رہنما ظہیر الحسن شاہ کےخلاف لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

حکومت سے بات تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے ہوگی : عمر ایوب

درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ،مذہبی منافرت،فساد پھیلانے،عدلیہ پر دباؤ ڈالنے،اعلی عدلیہ کودھمکی،کارسرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق پریس کلب کےباہر احتجاج سے پیر ظہیر الحسن نےاعلی عدلیہ کےخلاف نفرت پھیلائی،ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکن پرمقدمہ ایس ایچ او حماد حسین کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے۔

Back to top button