پشاور سے منکی پاکس کا کیس رپورٹ

پشاور ایئرپورٹ پرسکریننگ کےدوران ایم پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ ہو گیا۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق مشتبہ کیس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایم پاکس ہیلتھ ایمرجنسی کےبعد کیسز کی تعداد 10 ہو گئی ہے سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک سے ہے۔
کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کے مطابق ایم پاکس سے عوام کو بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ایئرپورٹس پر اسکریننگ کا مؤثر نظام موجود ہے۔
انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وفاقی اور صوبے ایم پاکس سے نمٹنے کیلیے پر عزم ہیں۔
دوسری جانب مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نےتصدیق کی ہے کہ 2025 کا پہلا ایم پاکس کیس پشاور ائیرپورٹ سے رپورٹ ہوا ہے۔ کیس رپورٹ ہوتے ہی پبلک ہیلتھ کی ٹیم پشاور ائیرپورٹ پہنچی۔