اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کاشادی کااعلان

معروف اداکارہ کبریٰ خان اوراداکار گوہر رشید نےشادی کا اعلان کردیا۔
اداکارہ کبریٰ خان اور گوہررشید آپس میں قریبی دوست ہیں اور دونوں نے انوکھے انداز میں اپنی شادی کا اعلان کیا۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید نےآفیشل اکاؤنٹ سےویڈیو پوسٹ کی جس میں ہمایوں سعید، عاصم اظہر اور اذان سمیع خان سمیت دیگر شخصیات شادی کا پوچھ رہی ہیں۔ویڈیو کے آخر میں کبریٰ اورگوہر رشید آتے ہیں اور مسکراتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہیں۔
کبریٰ نےویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ’آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ‘۔
معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کب ہوگی تاحال تاریخیں سامنے نہیں آئی ہیں لیکن دونوں کی شادی کے حوالے سے خبریں درست نکلی ہیں۔