جرمن شہری نے120 دن پانی میں رہنےکاریکارڈ بناڈالا

جرمن شہری نے120 دن پاناما کے ساحل پرپانی کےاندر رہنے کا عالمی ریکارڈ بناڈالا۔

جرمن ایرو اسپیس انجینئر59 سالہ روڈیگر کوچ نے سب سےطویل عرصے تک پانی کے اندر رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔جرمن شہری سمندر کےنیچےاپنے320 اسکوائر فٹ کے کیپسول میں120دن گزارے،4کیمروں نے کیپسول میں  انکی ذہنی صحت کی نگرانی کرتےہوئےروز مرہ کی حرکتوں کو فلمایا۔

اس سے قبل پانی میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا ریکارڈ امریکی شہری جوزف ڈٹوری کے پاس تھا جنہوں نے فلوریڈا کی ایک جھیل میں پانی کے اندر 100 دن گزارے تھے۔

جرمن شہری کے کیپسول میں تمام ضروری اشیا جس میں ایک بستر، بیت الخلا، ٹی وی، کمپیوٹر، انٹرنیٹ یہاں تک کہ ایکسرسائز بائیک بھی موجود تھی۔

کیپسول کو پانی کے اوپر والے چیمبر سےجوڑا گیا تھا تاکہ باہر کی دنیا رابطہ برقرار رکھا جاسکے، ایک سیڑھی کو اوپر چیمبر سے منسلک کرکےکھانے پینے کی اشیا لانے اور آنے والوں کیلئےکیپسول تک آنے کا راستہ بنایا گیا تھا، بجلی کی فراہمی کیلئے سطح پر شمسی پینل  اور بیک اپ جنریٹر بھی موجود تھا۔

Back to top button