خضدار قومی شاہراہ پر حادثہ،5پولیس اہلکار جاں بحق

بلوچستان میں خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 5 پولیس اہلکار  جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق  خضدار قومی شاہراہ پر شہدا چیک پوسٹ کے قریب حادثہ کار اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کے درمیان پیش آیا۔

حادثے میں  5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ پولیس اہلکار کوئٹہ میں ٹریننگ پر تھے اور عیدکی چھٹیوں پر لسبیلہ اپنے گھر جا رہے تھے۔

سابق شوہرکے پوسٹر والے ٹرک کی تصویر شیئرکردی

Back to top button