اداکارہ ہانیہ عامر کو بھارتی مداح کاپانی کا تحفہ،میمزبنالیں

بھارت کی پاکستان کو دھمکی کے بعد اداکارہ ہانیہ عامرکوبھارتی مداح نے پانی کا تحفہ بھیجنے کی میمزبنالیں۔
بھارت میں کچھ نوجوانوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو پانی کی بوتلیں بھیجنے پر مبنی ایک میم ویڈیو بنائی۔ جس میں ایک ڈبے میں چند پانی کی بوتلیں رکھی ہوئی تھیں اور ان پر لکھا تھا کہ یہ انڈیا کی طرف سے ہانیہ عامر کے لیے ہیں۔
یہ بوتلیں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے سندھ طاس معاہدے کی طرف اشارہ تھیں، جسے حال ہی میں نئی دہلی نے معطل کر دیا ہے۔
ویڈیو پرصارفین کی جانب سےدلچسپ تبصرے کیے گئے۔ کسی نے کہا کہ پاکستان میں بھی پانی مل رہا ہے تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ جو میمز پاکستانی بنا رہے ہیں وہ بھی دیکھیں۔
صارف نے کہا کہ یہ بالکل بھی مزاحیہ نہیں ہے بلکہ افسوسناک ہے۔ جبکہ حسان نامی صارف کا کہنا تھا کہ آپ نے پتہ ہی غلط لکھا ہے ہانیہ عامر اسلام آباد میں نہیں بلکہ کراچی میں رہتی ہیں اور پہلے پانی بند کریں پھر ایسی بچوں والی ویڈیوز بنانا۔