مودی کی پاکستان کو دھمکیوں نےخالصتان تحریک کوزندہ کردیا

 تحریکِ خالصتان کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر پاکستان پرحملہ ہوا تو بھارت کی بطور ریاست آخری جنگ ثابت ہوگی۔ بھارتی پنجاب نئی آزاد ریاست ’خالصتان‘ کی بنیاد رکھے گا۔

تحریکِ خالصتان کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نےسکھ برادری کے نام ویڈیو پیغام بھی آگیا۔

ویڈیو پیغام میں گرپتونت پنوں نے کہا کہ بھارت کے سکھ اب بیدار ہوچکے ہیں اور کسی بھی صورت میں پاکستان کے خلاف بھارتی جنگی جنون کا حصہ نہیں بنیں گے۔بھارتی پنجاب میں کئی مقامات پر فوجی چھاؤنیوں کی دیواروں پر چاکنگ کی گئی ہے، جس میں سکھ نوجوانوں کو پاکستان سے نہ لڑنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

گرپتونت پنوں نے کہا کہ اگر مودی نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہم بھارتی پنجاب میں پاک فوج کے لیے لنگر لگائیں گے اور بھارتی فوج کا میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے

تحریکِ خالصتان کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ نے پاکستان کی قیادت اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے ساتھ ساتھ ’خالصتان ریفرنڈم‘ کو بھی بین الاقوامی سطح پر اٹھائیں، کیونکہ بھارتی پنجاب کے کروڑوں سکھ اب بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔ بھارتی پنجاب پاکستان کی پشت پر کھڑا ہے اور وقت آ گیا ہے کہ دونوں قومیں، پنجابی مسلمان اور پنجابی سکھ، مل کر اس خطے میں امن، آزادی اور خودمختاری کی ایک نئی تاریخ رقم کریں۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے جنگ کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔پاکستان کے ساتھ سرحدی دیہاتوں کو بھی خالی کرایاجارہاہے۔گرپتونت پنوں کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت، ایل او سی کے نزدیک دیہاتوں کو جبری خالی کروانا اور پاکستان پر حملے کے خدشات کے حوالے سے اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے بھی فوج کو اہداف کانشانہ بنانے کی اجازت دی گئی ہے۔

Back to top button