اداکارہ اقرا عزیز کی شوہر کیساتھ ہاتھی کی سواری

معروف اداکارہ اقرا عزیز ان دنوں شوہر یاسر حسین کے ساتھ تھائی لینڈ کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ندی میں نہاتے ہوئے ہاتھی کی سواری کی۔
سوشل میڈیا پر اداکار جوڑی کی جانب سے تھائی لینڈ کے مختلف مقامات پر لی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے یاسر حسین کی انسٹا گرام پر اہلیہ کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اقرا کے ساتھ پانی میں موجود ہاتھی پر بیٹھے محظوظ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں اقرا کو ہاتھی سے باتیں کرتے اور ہاتھی کے سر کے بالوں پر کنگی کرتے بھی دیکھا گیا، اقرا کی باتوں کے جواب میں ہاتھی اپنی سونڈھ اٹھا کر اداکارہ کی جانب کرتا ہے جس پر اقرا کہتی ہیں کہ ان کے پاس کیلا نہیں ہے۔
عاطف اسلم نے بطور اداکار بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے
یاسر نے ویڈیو کے ساتھ دلچسپ کیپشن بھی درج کیا اور لکھا کہ اقرا نے ہاتھی سے اتنی باتیں کی کہ وہ تنگ آگیا ۔
