پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15مئی کو کروانے کا اعلان

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 مئی کو کروانے کا اعلان کر دیا گیا، پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر بلدیات پنجاب نے کہا کہ براہ راست بلدیاتی انتخاب میں ہر شہری اپنا نمائندہ خود منتخب کرے گا۔

محمود الرشید نے بتایا کہ ماضی میں کسی بھی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو کام نہیں کرنے دیا، ہماری کوشش ہے کہ مقامی حکومتوں کو با اختیار نظام دیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی کا کام قانون سازی کرنا ہوتا ہے لیکن وہ بلدیاتی نمائندوں کا کام کر رہے ہیں، ارکان اسمبلی کبھی فنڈز کے پیچھے اور کبھی ٹھیکیدار کے پیچھے ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کرونا وائرس کا شکار

محمود الرشید نے کہا کہ ہمارا اصل کام عوامی مسائل کا حل اور قانون سازی ہے، بلدیات کا سارا کام ارکان اسمبلی اپنے ذمے لیے ہوئے ہیں۔

Back to top button