اداکارہ میرا اب کس سے شادی کرنے والی ہیں؟

اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر پیا گھر سدھارنے کی تیاریاں کر رہی ہیں کیونکہ ان کو من پسند دُولہا مل چکا ہے، جلد ہی مداحوں کو شادی کی خوشخبری سنائوں گی۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ مجھے من چاہا دلہا مل گیا ہے، فینز جلد ہی میری شادی کی خوش خبری سنیں گے، پاکستانی فلم انڈسٹری کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص اب موبائل فون پر ہی سب کچھ  دیکھنا چاہتا ہے۔ فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد اور حکومت کو ایسے اقدامات کرنا چاہیں جس سے لوگ سینما آ کر فلمیں دیکھیں۔

میرا کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور پرائیوٹ سیکٹر کے اشتراک کے بغیر فلمی صنعت کو بہتر کرنا اور کامیاب بنانا ممکن نہیں، فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ فلم انڈسٹری کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا جواب دیا جا سکتا ہے تاہم فلم انڈسٹری سے اس طرح فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا جس کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا شادی کے حوالے سے ہمیشہ تنازعات کا شکار رہی ہیں، ان کا ایک تکذیب نکاح کا کیس بھی لاہور کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے، جس میں عتیق الرحمٰن نامی شخص نے ان کے شوہر ہونے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

میرا کا تکذیب نکاح کا کیس گزشتہ ایک دہائی سے جاری ہے اور اس کی درجنوں سماعتیں ہو چکی ہیں، علاوہ ازیں میرا کی شادی کیپٹن نوید سمیت دیگر افراد سے ہونے کی چہ مگوئیاں بھی ہوتی رہیں۔

عتیق الرحمٰن نامی شخص نے پہلی بار 2009 سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ میرا نے ان سے شادی کر رکھی ہے اور ان کی اہلیہ ہونے کے باوجود انہوں نے نکاح کے اوپر نکاح کرکے کپتان نوید سے شادی کی۔عتیق الرحمٰن نامی شخص کی جانب سے نکاح کے اوپر نکاح کا دعویٰ کرنے کے بعد میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کی درخواست دائر کی تھی۔ کیس کی درجنوں سماعتیں ہوئیں، یہاں تک کہ عدالت نے عدم پیشی پر میرا کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔

لاہور کی فیملی کورٹ نے تقریبا ایک دہائی بعد جون 2018 میں فیصلہ دیا تھا کہ اداکارہ عتیق الرحمٰن کی ہی بیوی ہیں۔فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اداکارہ نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور وہاں بھی تقریبا تین سال تک سماعتیں ہوئیں اور عدالت نے 31 جنوری کو فیصلہ دیا کہ اداکارہ عتیق الرحمٰن کی ہی بیوی ہیں۔4

گوجرانوالہ کے مرتضیٰ حسن کی ’’مستانہ‘‘بننے کی کہانی

Back to top button