ایڈم گلکرسٹ نے گرین شرٹس کو ایشیاکی بدترین ٹیم قراردیدیا

آسٹریلیاکےسابق کھلاڑی گلکرسٹ نے گرین شرٹس کو ایشیا کی بدترین ٹیم قرار دے دیا۔
سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر نے کہا کہ آسٹریلوی سرزمین پر اس سے قبل گرین شرٹس کی ایسی بدترین ٹیم نہیں دیکھی۔سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار کم بیک کیا لیکن دوسری اننگز میں لیڈ لینے کے باوجود پاکستانی بیٹنگ لائن تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی، پاکستان کا موازنہ بھارت سے ہوتا ہے، ہندوستان نے سخت چیلنجز کے باوجود جنوبی افریقہ میں میچ جیتا جبکہ آسٹریلیا کیخلاف2 بار سیریز اپنے نام کی۔آپ مجھے بتائیں پاکستان نے
گزشتہ35 سالوں میں ایسا کچھ جیتا ہو؟
