افغان طالبان، مغربی ممالک میں 3 روزہ مذاکرات شروع

افغان طالبان اور مغربی ممالک کے درمیان تین روزہ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس کے دوران انسانی حقوق سے متعلق بات جیت کا آغاز کیا گیا۔
وفد نے پہلے روز افغان خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم سماجی کارکنوں اور انسانی حقوق کے رضاکاروں سے بات چیت کی۔
سوریا موریا ہوٹل میں ہونے والے مذاکرات میں ناروے معاونت فراہم کر رہا ہے، طالبان کے نائب وزیر ثقافت اور اطلاعات نے امیر خان متقی کا ایک وائس نوٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا۔
ملک کے بارے میں انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ وہ یورپ کے ساتھ مثبت تعلقات کے لیے ایک ذریعہ بن جائے گا، اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ان کے نمائندوں نے یورپ میں سرکاری ملاقاتیں کی ہیں۔
امیر خان متقی یقینی طور پر طالبان کے اس مطالبے پر زور ڈالیں گے کہ امریکا اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے منجمد کیے گئے اثاثوں کو بحال کیا جائے کیونکہ افغانستان کو ایک خطرناک انسانی بحران کا سامنا ہے۔
