پاکستانی کپتان بابراعظم آئی سی سی پلیئر آف دی ائیر قرار

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر قرار دے دیئے گئے۔

اس اعزاز کیلئے بابراعظم، شکیب الحسن، ینامن ملان اور پال سٹرلنگ کو نامزد کیا گیا لیکن یہ اعزاز بابراعظم کے حصے میں آیا۔

قومی کپتان نے 6 ون ڈے میچز میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز سکور کیے،پی سی بی نے بابراعظم کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

قومی کپتان بابراعظم کو ارطغرل غازی قرار دیدیا گیا

Back to top button