ایمل ولی نے گنڈاپور حکومت کی جانب سے دی گئی سکیورٹی پر سوالات اٹھا دیے

صدر عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) سین
یٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے معاملے پر گنڈاپور حکومت کا رویہ مضحکہ خیز ہے اور پولیس اہلکاروں کی جاری تصاویر میرے سکیورٹی پر مامور اہلکار نہیں۔
صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ جھوٹا تاثر دیا گیاکہ پولیس سکیورٹی واپس کر دی گئی،حکومت کے یہ ڈرامے بند ہونے چاہئیں۔
سینیٹر ایمل ولی نے کہاکہ میرے ذاتی سکیورٹی اہلکار ولی باغ میں موجود ہیں، مجھے حکومت کی کسی سکیورٹی کی ضرورت نہیں۔
یاد رہے کہ وفاق کی جانب سے ایمل ولی خان کی سکیورٹی واپس لیے جانے پر خیبرپختونخوا حکومت اور صوبائی پولیس میں واضح تضاد سامنے آگیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل کےمطابق سینیٹر ایمل ولی خان کی سکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس فیصلے سے اختلاف کرتےہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کو ہدایت دی کہ ایمل ولی کی سکیورٹی ہر صورت برقرار رکھی جائے۔ تاہم اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا نے وزیر اعلیٰ کی ہدایات کو نظر انداز کرتےہوئے سکیورٹی اہلکار واپس بلالیے۔
