مریم کے چچا شہباز کی حکومت پیپلز پارٹی کی وجہ سے قائم ہے : نیئر بخاری

مرکزی رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے چچا شہباز شریف کے پاس حکومت پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے، یہ ہمارے بغیر قومی اسمبلی کا کورم بھی پورا نہیں کرسکتے۔
رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر ساتھ نہ دیتی تو یہ سسٹم نہ چل رہا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دانشمندی سے فیصلہ کیا کہ پارلیمان کا وجود ضروری ہے۔اگروفاقی حکومت جاتی ہے تو کیا پنجاب حکومت قائم رہ سکے گی؟
نیئر بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) چاہتی ہے کہ ملک میں پارلیمانی نظام نہ چلے، یہ ہمارے بغیر قومی اسمبلی کا کورم پورا نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے چچا شہباز شریف کے پاس حکومت پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے،مریم نواز سسٹم لپیٹنا چاہتی ہیں،مسلم لیگ (ن) والے خوش فہمی میں بیٹھے ہیں۔
