علی عباس کا ماہرہ خان سے یکطرفہ محبت کا اعتراف

معروف اداکار علی عباس نے فلمسٹار ماہرہ خان سے 13 سالوں کے دوران یکطرفہ محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی تک ان سے پیار کرتے ہیں، مزاحیہ پروگرام ’’مذاق رات‘‘ میں شرکت کے دوران علی عباس نے بتایا کہ وہ سکرین پر اچھی محبت کر لیتے ہیں اور انہیں متعدد اداکارائیں بتا چکی ہیں کہ وہ شوٹنگ کے دوران گہری محبت کرتے ہیں۔علی عباس کے مطابق انہیں اداکارائیں بتا چکی ہیں کہ مناظر شوٹ کرواتے وقت وہ اس طرح اداکاری کرتے ہیں کہ وہ حقیقی محبت لگتی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اقرا عزیز پر فدا ہیں، وہ ان کا کرش رہی ہیں۔آج کل کے زمانے میں صرف ایک محبت تک محدود ہونا ناممکن لگتا ہے، ہر بار محبت ہوسکتی ہے، محبت انسان کو جوان رکھتی ہے اور ہر انسان کو متعدد بار محبت ہوسکتی ہے۔انہوں نے پوچھنے پر بتایا کہ پوری دنیا کو پتا ہے کہ وہ ماہرہ خان کی بات کر رہے ہیں اور وہ ان سے تب سے یک طرفہ محبت کرتے آ رہے ہیں جب وہ ویڈیو جوکی (وی جے) تھیں، اب وہ ماہرہ خان کے لیے کوئی پیغام نہیں دینا چاہتے، کیوں کہ اب ان کی شادی ہوچکی ہے۔اداکار علی عباس نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر اقربا پروری کے الزامات کیسے لگ سکتے ہیں؟ ’اقربا پروری کی تعریف دیکھیں تو اس پر میں یا میرے والد پورے نہیں اترتے۔خیال رہے کہ علی عباس پاکستان کی ڈراما انڈسٹری کے نامور اداکار وسیم عباس کے صاحبزادے ہیں۔ انہیں سوشل میڈیا پر کئی بار اقربا پروری کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا، کئی صارفین نے اداکار پر الزام لگایا تھا کہ وہ اپنے والد کی وجہ سے اس انڈسٹری میں آئے ہیں اور انہی کی وجہ سے انہیں اتنی شہرت ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں بہت دیر سے لوگوں کو معلوم ہونا شروع ہوا ہے کہ میں وسیم عباس کا بیٹا ہوں ورنہ لوگ مجھے انفرادی طور پر ایک اداکار کے طور پر جانتے تھے، لوگوں کو یہ بھی نہیں معلوم کہ میں نے 10 سال تک بطور پروڈیوسر کام کیا اور پھر 10 سال تک اداکاری کی۔ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ خطرناک ہوچکی ہے، آپ کو نہیں معلوم کہ جس کی آپ ٹرولنگ کررہے ہیں وہ اس وقت کن حالات سے گزر رہا ہے، اب تو لوگوں کو ڈپریشن کے بارے میں پتہ چل چکا ہے، یہ کوئی فیز نہیں بلکہ ایک بیماری ہے جس کا علاج ہونا ضروری ہے۔ اداکار نے کہا کہ جو لوگ ڈپریشن کا علاج کرواتے ہیں وہ بچ جاتے ہیں ورنہ کچھ لوگ خودکشی بھی کرلیتے ہیں۔

Back to top button