علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے ناموں کی فہرست تیار

خیبرپختونخوا کی کابینہ کے لیے اراکین کے ناموں کی فہرست تیار کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں 15 سے زیادہ نام شامل ہیں جن میں مشتاق غنی، خلیق الرحمان اور عاقب اللہ کے نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ ارشد ایوب، تاج محمد ترند، شکیل خان، فضل شکور خان، پختون یار اور مینا خان کے نام بھی کابینہ اراکین کے لیے فہرست میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی تشکیل کے لیے یہ فہرست بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ چند دنوں میں پیش کی جائے گی اور پھر ان کی منظوری کے بعد کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی  کابینہ کا فیصلہ عمران خان کریں گے،کابینہ سے متعلق پیر کے روز بانی پی ٹی

مریم نواز کی کابینہ کی تشکیل، تاخیر کا شکار کیوں؟

آئی سے ملاقات کروں گا۔

Back to top button