علی ظفر اور دانیال ظفر کے نئے گانےنے دھوم مچا دی
معروف گلوکار و اداکار علی ظفر اور دانیال ظفرکےگانے ’منڈا آن دا رائز‘ نےریلیز ہوتےہی دھوم مچا دی۔
منڈا آن دا رائز‘امریکا کے معروف ریپر ٹی آئی کےساتھ مل کر بنایا گیا ہے جو پاکستان کی بین الاقوامی میوزک انڈسٹری میں ایک بڑی کامیابی ہے۔
گانےنےریلیز کےپہلے گھنٹے میں ہی10لاکھ سےزائد ویوز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔
حال ہی میں علی ظفراور دانیال ظفر نےگانے کوفیشن شو میں بھی گایا جہاں حاضرین نےپرفارمنس کو بے حد سراہا۔
“منڈا آن دا رائز” نہ صرف پاکستانی میوزک انڈسٹری میں ایک نئی جہت لےکر آیا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتاہے کہ پاکستانی فنکار کس طرح عالمی سطح پراپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتےہیں۔