مودی سرکار کےوزیر کی3لاکھ مساجد کو شہید کرنے کی دھمکی

مودی سرکارکےوزیر گری راج نےدھمکی دی ہےکہ بھارت میں موجود3لاکھ سے زائد غیر قانونی مساجد کو اگرگرانا پڑا توہم ایساضرور کریں گے۔
وزیر ٹیکسٹائل گری راج نےدعویٰ کیا ہےکہ پورےہندوستان میں اس وقت3 لاکھ سےزائدایسی مساجد ہیں جو غیر قانونی طورپرتعمیر کی گئی ہیں۔شملہ کی طرح انھیں گراناپڑا تودریغ نہیں کریں گے۔
وزیر گری راج سنگھ کےاس جھوٹےاوربے بنیاد دعوےپر وزیراعظم مودی کی خاموشی مسلمانوں پرمذہبی آزادی پر قدغن لگانے کی کوششوں کوحاصل سرکاری سرپرستی کا ثبوت ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے مسلسل تیسرےدورِ اقتدار میں بھی مسلمانوں کو ہر طرح سےکچلنے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔جس کی ابتدا بابری مسجد کی جگہ رام مندرکی تعمیرکرکے کی گئی تھی۔کئی تاریخی مساجدکے کیسز عدالت میں زیر سماعت ہیں۔
یاد رہےکہ مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی کی شکارصرف مسلمان نہیں بلکہ عیسائی سمیت دیگر اقلیتوں کو بھی مذہبی آزادی حاصل نہیں۔خود ہندوؤں کی نچلی ذات بھی اس سےمحفوظ نہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم نریندرمودی نےعید میلاد النبی کےپُرمسرت موقع پرپوری دنیا اور بالخصوص بھارتی مسلمانوں کومبارک باد پیش کی ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نےٹوئٹر پراپنے پیغام میں لکھا کہ “پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے پُرمسرت موقع پرمیں اپنےتمام ہم وطنوں بالخصوص اپنےمسلمان بھائیوں اور بہنوں کودلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم مودی نےکہا کہ پیغمبراسلام ﷺ نےمساوات پرمبنی انسانی معاشرےکا عملی نمونہ پیش کیااور صبر کےساتھ سچائی کےراستے پر چلنےکادرس دیا۔اس موقع پرآئیے ہم سب ان تعلیمات کواپنانے اور ملک کی ترقی کیلئےمسلسل کام کرنے کا عہد کریں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےاپنی ٹوئٹ کےآخر میں لکھا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر ہم آہنگی اوراتحاد ہمیشہ قائم رہے۔چاروں طرف خوشیاں اور خوشحالی ہو۔سب کو عید میلاد النبیﷺ مبارک۔
فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ، سابق صدر محفوظ رہے
بھارت کی صدر دروپدی مرمو نےبھی عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سےاپنےتہنیتی پیغام میں مسلم برادری کو دل کی گہرائیوں سےمبارک بادپیش کرتےہوئےمذہبی ہم آہنگی اوررواداری پرزوردیا۔
