امریکا کے پاس سے ضرورت سے زیادہ گولہ بارود اور ہتھیار ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس ضرورت سے زیادہ گولہ بارود اور ہتھیار موجود ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی اسلحے کے ذخائر میں کمی سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ گولہ بارود اور ہتھیار موجود ہیں۔
وال سٹریٹ جرنل سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کا دفاعی ذخیرہ وافر مقدار میں موجود ہے اور فوجی اسلحے میں کمی کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔
ادھر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی متعدد تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں بظاہر ایک ایرانی آئل ٹینکر پر قبضہ اور ایران کے خارگ آئل ایکسپورٹ ٹرمینل پر حملہ دکھایا گیا ہے۔
کیا ’دبئی انوائٹ سکیم‘ سے پاکستانیوں کا مفت دبئی جانا ممکن ہے؟
شیئر کی گئی تصاویر میں ایک تصویر ایسی بھی ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی پرچم لہراتے ہوئے ایک آئل ٹینکر پر سوار دکھایا گیا ہے، جبکہ دیگر تصاویر میں جنگی طیاروں کو ایران کے خارگ آئل برآمدی ٹرمینل پر بمباری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
