اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب

 

 

 

اینڈی برنہم باضابطہ طور پر برطانیہ کی لیبر پارٹی کے بلامقابلہ نئے رہنما منتخب ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق وہ وزیراعظم کیئرسٹارمر کی جگہ لے رہے ہیں اور توقع ہے کہ پیر کے روز بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات کےبعد برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔

اینڈی برنہم بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔انہیں لیبر پارٹی کے پارلیمانی اراکین کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل ہوئی،جن میں 403 میں سے 379 ارکانِ پارلیمنٹ کی توثیق شامل تھی،جب کہ بڑی ٹریڈ یونینز نے بھی ان کی حمایت کی۔

اپنے پہلے خطاب میں اینڈی برنہم کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد صرف حکومت تبدیل کرنا نہیں بلکہ برطانیہ کے طرزحکمرانی میں بنیادی اصلاحات لانا ہے۔

انہوں نے علاقائی عدم مساوات کم کرنے،معیشت کو مضبوط بنانے،عوامی خدمات میں بہتری اور اختیارات کو لندن سے ملک کے دیگر حصوں تک منتقل کرنےکو اپنی ترجیحات قرار دیا۔

اینڈی برنہم نے کہا کہ برطانیہ کو نئی راہ پر لےکر جائیں گے،سرکیئرسٹارمر کے پارٹی اور ملک کےلیے ان کی شاندار خدمات پر شکرگزار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکیئرسٹارمر پیر کو بادشاہ چارلس کو اپنا استعفا پیش کریں گے،اینڈی برنہم پیر کو 10 ڈاؤئنگ سٹریٹ منتقل ہوکر اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔

سوڈان میں مظالم کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے، اقوام متحدہ میں پاکستان کا مطالبہ

یاد رہے کہ اینڈی برنہم اس سےقبل گریٹر مانچسٹر کے میئر رہ چکےہیں اور سابقہ لیبر حکومتوں میں صحت سمیت مختلف وزارتوں کے قلمدان بھی سنبھال چکے ہیں۔

سیاسی مبصرین کےمطابق انہیں کمزور معیشت،مہنگائی،عوامی خدمات اور بین الاقوامی بحرانوں جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

 

Back to top button