دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ، ون ڈے ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کردیا، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی 29 مارچ سے 5 اپریل تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ ڈیوڈ وارنر اور تجربہ کا پیسرز کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، قیادت ایرون فنچ کریں گے، دیگر منتخب کھلاڑیوں میں سٹیو سمتھ، مارک سٹوئنس، ایڈم زمپا، سین ایبٹ، ایشٹن ایگر، جیسن بہرنڈورف، ایلکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش، بین میکڈرمٹ اور کین رچرڈسن شامل ہیں۔

سٹار کرکٹرز ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، جوش ہیزل وڈ، مچل سٹارک اور گلین میکسویل کی خدمات میسر نہیں ہوں گی ۔ رواں ماہ پی سی بی نے آسٹریلیا کے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کیا تھا، دورہ اب کراچی کے بجائے پنڈی سے شروع ہوگا اور پنڈی ہی میں ختم ہوگا۔آسٹریلوی ٹیم 4سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، چاروں وائٹ بال میچز لاہور کی بجائے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

لاہور قلندر کو سپر اوور میں‌ پشاور زلمی سے شکست

کینگروز 5 اپریل کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیل کر وطن لوٹ جائینگے۔ دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ مہمان ٹیم بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی، آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

Back to top button