دورہ آسٹریلیا اورزمبابوےکیلئےپاکستانی اسکواڈکااعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نےدورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے  سکواڈ کااعلان کردیا۔

قومی ٹیم 3ون ڈے،3ٹی20میچز کھیلے گی

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جبکہ دورہ زمبابوے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔

بابراعظم،نسیم شاہ،شاہین آفریدی شامل نہیں

اعلامیے کے مطابق دورہ زمبابوے کے لیے بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو آرام دیا جائے گا جبکہ وائٹ بال ٹیموں کے کپتان کا اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے۔زمبابوے کے دورے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔

پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم کااعلان

دورہ آسٹریلیا کے لیے ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حارث رؤف، کامران غلام اور محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔حسیب اللہ، محمد عرفان خان، نسیم شاہ بھی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا بھی اعلان کر دیا۔ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ اور جہانداد خان شامل ہیں جبکہ عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور عمیر بن یوسف بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دےکر انگلینڈ کےخلاف 9 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیتی جب کہ قومی ٹیم کو 4 سال بعد ہوم سیریز میں کامیابی ملی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 267 رنز بنائے جس کےجواب میں قومی ٹیم نے 344 رنز بناکر 77 رنز کی برتری حاصل کی تاہم دوسری اننگز میں انگلش بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی اور 112 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی،میزبان ٹیم کو تیسرا ٹیسٹ اور سیریز جیتنے کےلیے 36 رنز کا ہدف ملا۔

Back to top button