سمگل شدہ اشیا کی معلومات پرانعام کااعلان

ایف بی آر نےسمگل شدہ اشیا کی معلومات فراہم کرنے والوں کو 5 لاکھ روپے تک انعام دینے کا اعلان کردیا۔

ایف بی آرنے کسٹمز کمانڈ فنڈ قائم کرنے کا باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق کسٹمز کمانڈ فنڈ سے سمگلنگ روکنے کیلئے معلومات فراہم کرنے والوں کو پیشگی ادائیگی کی جائے گی، اسمگل شدہ اشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے تک معاوضہ فراہم کیا جا سکے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فنڈ کو انسداد سمگلنگ کارروائی کے اخراجات کیلئے استعمال میں لایا جا سکے گا، فنڈ سے کسٹمز افسران کو انسداد اسمگلنگ کارروائیوں پر خصوصی انعامات کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔ سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرنے والے کسٹمز افسران کو بھی فنڈ سے انعامی رقم فراہم کی جائے گی۔

Back to top button