اسرائیل کا فضائی حملے میں حماس کے نئے سربراہ کو شہیدکرنےکادعویٰ

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فضائی حملے میں حماس کے غزہ میں سربراہ محمد سنوار کو شہید کرنےکادعویٰ کردیا۔
محمد سنوار اس وقت حماس کے غزہ میں سبراہ ہونے کے علاوہ سابق سربراہ یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی ہیں۔ یحییٰ السنوار غزہ کے جنوبی علاقے میں کی گزشتہ برس اسرائیلی فوج کی کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔ جس کے بعد ان کے چھوٹے بھائی محمد سنوار نے اکتوبر 2023 میں غزہ میں حماس کی قیادت سنبھالی تھی۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ محمد السنوار کی شہادت کا واقعہ کس علاقے میں اور کس طرح پیش آیا۔
اسرائیلی حکومت نے بھی تاحال محمد سنوار کی شہادت کی تصدیقی عمل کے پورا ہونے سے متعلق کوئی دعویٰ نہیں کیا ہے۔
دوسر ی جانب حماس کی جانب سے اب تک اپنے سربراہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی خبروں کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
یہ پہلی بار نہیں جب اسرائیل کی جانب سے محمد سنوار کو مارنے کا دعویٰ سامنے آیا ہو اس سے قبل بھی کیے گئے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے تھے۔