حمزہ شہباز کی گانا گاتے ہوئے ایک اور ویڈیو وائرل

اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن میں مہمانوں کے سامنے گانا گا رہے ہیں اور حاضرین محظوظ ہو رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں مہمانوں کے سامنے گفتگو کے دوران فرط جذبات پر قابو نہ پا سکے، اور بھارتی گلوکار محمد رفیع کا گانا گنگنا دیا، حمزہ شہباز کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہوگئی، جس میں حاضرین ان کی ویڈیو بنارہے ہیں۔

حمزہ شہباز نے گلوکار محمد رفیع کا گانا ” زندگی تو بے وفا ہے اک دن ٹھکرائے گی، گایا، جس کے اختتام پر حاضرین نے تالیاں بجا کر خوب داد بھی دی، اور حاضرین محفل حمزہ شہباز کا گانا محظوظ ہوکر سنتے رہے۔

Back to top button