انوشے اشرف نے ارطغرل کی ویڈیو کال کیوں مس کی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ مقبول ترک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار نبھانے والے انگین آلتان نے مجھے ویڈیو کال کی لیکن میں نے نہیں اٹھائی۔ ارطغرل غازی ڈرامے کے مرکزی اداکار کی ویڈیو کال نہ اٹھا پانے کے بعد انہوں نے خود کو ہی تھپڑ مارے۔

انوشے اشرف نے حال ہی میں نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ گفتگو کی اور اپنے پرانے قصے بھی سنائے۔پروگرام میں انہوں نے ترکی کے اداکار انجین التان دوزیتان سے متعلق بھی بات کی۔

ٹاک شو کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انوشے اشرف نے بتایا کہ انجین التان دوزیتان دراصل ترکی میں رہنے والے ان کے دوست مراد کے پڑوسی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب پاکستان میں ارطغرل غازی کا ڈراما نشر ہوا تو انہوں نے اپنے دوست مراد کو بتایا کہ انجین التان دوزیتان پاکستان میں بڑے مشہور ہوگئے ہیں اور وہ یہاں سپر اسٹار بن چکے ہیں۔ان کے مطابق انہوں نے دوست سے درخواست کی تھی کہ وہ جب ترکی آئیں تو وہ انہیں ان سے ملاقات کروائیں یا پھر کبھی وہ انہیں ان سے فون کال پر ہی بات کروادیں۔

اسی حوالے سے ماڈل نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر دوست نے انہیں ویڈیو کال کی جو کہ وہ نہ اٹھا سکی تھیں، کیونکہ اس وقت وہ یوگا کر رہی تھیں۔انوشے اشرف کے مطابق بعد ازاں انہوں نے انہیں واٹس ایپ پر ویڈیو پیغام بھیجا جو کہ ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے انجین التان دوزیتان کا تھا، جس میں انہوں نے انہیں نام لے کر سلام کیا اور عید کی مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے بتایا کہ ویڈیو پیغام میں ترک اداکار نے انہیں بتایا کہ انہوں نے ان سے بات کرنے کے لیے ویڈیو کال کی تھی لیکن انہوں نے وہ اٹینڈ نہیں کی، اس لیے وہ انہیں نیک خواہشات پر مبنی ویڈیو پیغام بھیج رہے ہیں۔انوشے اشرف نے بتایا کہ انہوں نےترک اداکار کا ویڈیو پیغام سن کر خود کو تھپڑ مارے اور افسوس کیا کہ وہ ارطغرل غازی کی ویڈیو کال نہ اٹھا سکیں۔اداکارہ نے کہا کہ موبائل سائلنٹ پر ہونے کی وجہ سے میںترک اداکار کی ویڈیو کال اُٹھا نہیں سکی جس کا مجھے بہت افسوس رہے گا۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر ماڈل نے کہا کہ ان کی نظر میں شادی اور تعلقات کے لیے مرد اور خاتون کے عمر کے درمیان فرق کی کوئی اہمیت نہیں، البتہ ذہنیت ایک جیسی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ عام طور پر خواتین کو بھی مشورہ دیتی رہتی ہیں کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مرد آپ سے 15 سال کم عمر ہے یا پھر 15 سال زائد العمر ہے، اصل بات خیالات اور ذہنیت کی ہوتی ہے۔

انوشے اشرف کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے لیے صرف اور صرف اپنے شریک حیات میں ایک چیز دیکھنا چاہتی ہیں کہ وہ ان کی ذہنیت جیسا شخص ہو، یعنی دونوں کے خیالات ایک جیسے ہونے چاہئیں اور مرد خاتون کو اپنی شناخت کے ساتھ آگے بڑھنے کی اجازت دے۔انہوں نے عندیہ دیا کہ اب انہوں نے شادی کرنے کے لیے ذہن بنا لیا ہے، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ کب تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔انوشے اشرف نے اب تک شادی نہ کرنے کے سوال پر مسکراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماضی میں شادی کرنے کی کوشش کی تھی، یہاں تک کہ انہوں نے منگنی تک کرلی تھی لیکن پھر انہوں نے شادی کا ارادہ موخر کرلیا۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کس کے ہمراہ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر سندھ کی ملاقات

منگنی کی تھی اور اب کیا ان کی منگنی ختم ہوگئی یا نہیں؟

Back to top button