نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر سندھ کی ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کراچی پہنچ گئے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم انوارالحق سے ملاقات میں گورنر سندھ نے وفاق کے ترقیاتی منصوبوں ،کراچی کے انفراسٹرکچر کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں شہر قائد کی صنعتوں کو بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی پر بھی گفتگو کی گئی۔
کامران ٹیسوری نے نگران وزیراعظم سے صنعتوں پرعائد ٹیکسز کے مسائل سے
بھی آگاہ کیا۔
