عمران خان ، اسد عمر، شاہ محمود کی بریت کیخلاف اپیل دائر

حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ حملہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان ، سابق وزیر داخلہ پرویز خٹک ، سابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔
مائیک ٹائسن نے دوران پرواز مخالف کو ناک آؤٹ کردیا
ایڈووکیٹ جنرل نے اپیل میں موقف اپنایا کہ ماتحت عدالت کا ان ملزمان کی بریت کا حکم بغیر کسی قانونی جواز کے ہے، ٹرائل کورٹ کا حکم حقائق اور قانون کے خلاف ہے، ٹرائل کورٹ نے طے شدہ اصولوں کو نظر انداز کرکے فیصلہ دیا، اپیل میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے جرم کی سنگینی، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے ، جانوں کے ضیاع اور سرکاری املاک کو بڑے پیمانے پر پہنچنے والے نقصان کو مدنظر نہیں رکھا۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے اپیل میں استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف دستاویزی شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں، لہذا ٹرائل کورٹ کا بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
