آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر نیب نے فرح گوگی کو طلب کرلیا

آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے فرحت شہزادی عرف گوگی کو ان کے شوہر احسن جمیل، چودھری مجید و دیگر 19 افراد کو طلب کر لیا ہے۔
فرح خان کو 20 جولائی کوخاندان کے کسی مرد کے ہمراہ ٹھوکرنیاز بیگ دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان کے شوہر احسن اقبال جمیل کو بھی 20 جولائی کو ہی نیب لاہور آفس طلب کیا گیا۔

مائیک ٹائسن نے دوران پرواز مخالف کو ناک آؤٹ کردیا

علاوہ ازیں نیب نے عبدالمجید، طارق محمود الحسن، مظاہر بیگ، منیر،آصف اور وقار کوفرح شہزادی کیس میں 15 جولائی کو نیب لاہور میں طلب کیا ہے جبکہ محمد فرید کو 14 جولائی کو پیش ہونے کے احکامات دیئے گئے۔
اسی کیس میں شاندانہ اعوان، محمد نعیم، وقاص رفعت، ساجد حسین، احمد منصور، اسد مجید ، حامد حمید، شہزاد احمد، انوار الحق اور ناصر نوازکو بھی طلب کیا گیا ہے۔

Back to top button