ارجن نے بوڑھی ملائکہ کو چھوڑ کر نئی گرل فرینڈ بنا لی؟

معروف بھارتی سوشل میڈیا انفلوئسنر کوشا کپیلا نے سوشل میڈیا پر تعلقات کے حوالے سے پھیلنی والی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا کی نامناسب باتوں کی وجہ سے مجھے خود کو اپنے آپ سے متعارف کروانے کی ضرورت پڑ گئی ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش تھیں کہ کوشا کپیلا اور ارجن کپور ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، یہ افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب ارجن کپور نے ایک ذو معنی انسٹا گرام پوسٹ شیئر کی، جس پر صارفین نے کہنا شروع کر دیا کہ شاید ارجن گرل فرینڈ و اداکارہ ملائکہ اروڑا سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا فورم ’ریڈٹ‘ پر ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں، ایک صارف نے اداکاروں کے قریبی ذرائع سے موصول ہونے والی خبر کو پوسٹ کیا اور لکھا کہ ’ارجن اور ملائیکہ اب الگ ہوچکے ہیں، صرف یہ ہی نہیں بلکہ ارجن اب کسی اور کو ڈیٹ کر رہے ہیں، کیا کوئی اندازہ لگا سکتا ہے کہ اب ارجن کس کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟صارف نے مزید انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ارجن کپور اب سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ کوشا کپیلا کو ڈیٹ کر رہے ہیں، اب خبروں پر کوشا کپیلا نے لب کشائی کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ سب میری امی نہ پڑھ لیں، خبروں کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر روز میں اپنے بارے میں ایسی نامناسب باتیں پڑھ رہی ہوں کہ اب مجھے خود کو اپنے آپ سے متعارف کرانے کی ضرورت پڑگئی ہے، کوشا نے مزید لکھا کہ جب بھی میں اپنے بارے میں کچھ پڑھتی ہوں تو میں صرف یہ امید اور دعا کرتی ہوں کہ میری امی یہ سب نہ پڑھ لیں، ان کی سماجی زندگی نے بہت متاثر ہو رہی ہے، خیال رہے کہ کوشا کپیلا نے بھومی پاڈنیکر اور شہناز گل کے ساتھ فلم ’’تھینک یو فار کمنگ‘‘ میں اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں، اس سے قبل وہ مسابا مسابا نیٹ فلکس سیریز میں بھی اداکاری کر چکی ہیں، کوشا کپیلا نے چند ماہ قبل اپنے شوہر زورآور آہلووالیا سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

آپ پاکستان کا فخرہیں، شاہین اورحارث کی تاریخی فتح پرارشد ندیم کومبارکباد

Back to top button