شوبز میں کام کیلئے کبھی کسی کو’فائدہ‘ نہیں دیا

ڈرامہ اور فلم کی معروف اداکارہ جویریہ نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے کیرئیر کے دوران کبھی بھی معروف کرداروں کیلئے کسی کو فائدہ نہیں دیا، جبکہ شوبز انڈسٹری میں یہ روایت موجود ہے، جویریہ سعود نے حال ہی میں ’فوچیا میگزین‘ کو انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری، اداکاری اور ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی اور بتایا کہ کے شوہر کے والد وہ شخصیت تھے، جنہوں نے پہلی بار ریڈیو پر قیام پاکستان کا اعلان ہونے سے پانچ منٹ قبل ریڈیو پر قرآن پاک کی تلاوت کی تھی، ان کے مطابق سعود کے والد عالم اور قاری تھے اور قیام پاکستان کے بعد وہ قرئت کے مقابلے بھی منعقد کرواتے رہے اور انہوں نے عالمی سطح پر قرئت کے مقابلے میں دوسری پوزیشن بھی حاصل کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی اور سعود کی شادی خاندان کی مرضی سے ہوئی تھی اور پہلے ان کے درمیان محبت نہیں تھی لیکن شادی کے بعد ہوگئی، شادی کے بعد وہ ہر وقت شوہر کے ساتھ چپکی رہتی تھیں، جس پر انہیں سعود نے متعدد بار کہا کہ انہیں کبھی وہ تنہا بھی چھوڑا کریں جس پر ان کے درمیان محبت ہوگئی، اداکارہ کے مطابق شادی کے بعد خود بخود محبت ہوجاتی ہے اور بچوں کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں شوبز میں آنے کے لیے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، وہ بچپن سے ہی پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر کام کرتی آ رہی تھیں اور پہلا ڈراما ’انہونی‘ کامیاب ہونے کے بعد انہیں مسلسل کام ملنا شروع ہوگیا، انہیں شوبز میں آنے کیلئے کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، البتہ انہیں اچھا کام حاصل کرنے میں مشکلات درپیش رہیں۔جویریہ سعود نے کہا کہ دوسری انڈسٹریز کی طرح شوبز میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے کہ ہر کسی کو ان کی شخصیت کی وجہ سے کام دیا جاتا رہا ہے، ماضی میں بھی ایسے لوگوں کو زیادہ کام ملتا تھا جو کام کے بدلے دوسروں کو کوئی نہ کوئی فائدہ دے رہے ہوتے تھے، ان کی طبیعت ایسی نہیں تھی، وہ کسی کو کوئی فائدہ نہیں دیتی تھیں، انکشاف کیا کہ ایک بار انہیں بہت بڑا اور اچھا کردار بھی اسی اُمید پر دیا گیا تھا۔اداکارہ کے مطابق اب انڈسٹری بہتر ہو چکی ہے، اب زیادہ سہولتیں اور آسائشیں دستیاب ہیں، اب خواتین کے پاس بھی زیادہ آپشنز موجود ہیں اگر کوئی ان کے ساتھ کوئی غلط بات کرتا ہے تو وہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیتی ہیں اور لوگ ان کا ساتھ بھی دیتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے نشاندہی کی کہ لیکن بعض خواتین سوشل میڈیا کو غلط بھی استعمال کر رہی ہیں اور جھوٹ بھی بولتی ہیں لیکن انہوں نے کسی کا

عراق،ایرانی زائرین کی بس کو حادثہ،9افراد دم توڑ گئے

نام نہیں لیا۔

Back to top button