اراضی کیس ، اینٹی کرپشن عمران خان کی بہن ،بہنوئی کی گرفتاری میں ناکام

اینٹی کرپشن کی ٹیم نے میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن اور انکے شوہر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا مگر ڈاکٹر عظمی خان اور انکا شوہر احد مجید گرفتار نہ ہو سکے۔ ڈاکٹر عظمی اور انکے شوہر کی گرفتاری کے لئے لاہور اور لیہ میں واقع انکے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی خان پر اربوں روپے کی زمین دھوکہ دہی سے خریدنے کا الزام ثابت ہونے پر مقدمہ درج ہوا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن لیہ میں اس میگا کرپشن سکینڈل کی انکوائری جاری ہے۔اینٹی کرپشن بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز
عرب چین بزنس کانفرنس،10ارب ڈالرکےمعاہدو ں پر دستخط
کاروائیاں جاری رکھے گا۔
