لاہور: مبینہ زیادتی کیس، تھانہ غازی آباد کا پورا عملہ معطل

اے ایس آئی پر ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام کے بعد تھانہ غازی آباد کے ایس ایچ او سمیت پورے عملے کو معطل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے رات گئے تھانہ غازی آباد کا دورہ کیا اور کارروائی میں تاخیر جبکہ اعلیٰ افسران کو بروقت آگاہ نہ رکھنے پر ایس ایچ او سمیت تھانے کے تمام اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا۔

ایس ایچ او شہریار کو معطل کر کے ان کی جگہ علی زیب دستگیر کو تھانہ غازی آباد کا نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے سب انسپکٹرز، 8 اے ایس آئیز، 5 ہیڈ کانسٹیبلز اور دیگر اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 78 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا، جبکہ فرنٹ ڈیسک کا عملہ، محرر اور ڈرائیورز بھی معطلی کی زد میں آئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ غازی آباد میں ایس ایچ او سمیت تمام معطل اہلکاروں کی معطلی سے متعلق کارروائی کا اندراج بھی کر دیا گیا۔

 

لکی مروت: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، متعدد دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ دو روز قبل انویسٹی گیشن ونگ کے اے ایس آئی عمران کے خلاف ایک ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Back to top button