لکی مروت: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، متعدد دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز کے دوران متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے، جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران اس امر کو یقینی بنایا گیا کہ شہریوں کے جان و مال کا مکمل تحفظ کیا جائے اور مقامی آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔
ٹرمپ کی ایران کو آخری وارننگ، معاہدہ کرو ورنہ بہت پچھتاؤ گے
ذرائع نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی۔
