استعفیٰ نہیں دوں گا، ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے اور ہر صورتحال میں ڈٹے رہیں گے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ حکومت کا ملک کی مسلح افواج کے ساتھ مکمل رابطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنی سرحدوں، خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، تاہم وہ جنگ کو مزید وسعت دینے کا خواہاں نہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق صدر پزشکیان نے کہا کہ ایسی معاشرت کی تشکیل ضروری ہے جہاں دشمن کو مداخلت، دراندازی یا معاشرے میں تقسیم پیدا کرنے کا کوئی موقع نہ ملے۔

 

لاہور: مبینہ زیادتی کیس، تھانہ غازی آباد کا پورا عملہ معطل

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، تاہم تہران نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت طے نہیں ہوئی۔

Back to top button