سابق وزیر اعظم سواتی کیخلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

 اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے متنازعہ ٹویٹ کیس میں  رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کے خلاف دائمی وارنٹ جاری کر دیے۔  اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے باوجود اعظم سواتی عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہے۔اس سے قبل، اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی پر سرکاری افسران کے خلاف متنازع ٹویٹس کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔کہیں بھی نظر آنے پر ایف آئی اے کو اعظم سواتی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Back to top button