بشریٰ بی بی کے بیٹے محمد موسیٰ کی گرفتاری

لاہور میں پولیس نے رات گئے ایک ناکے پر شراب کی تین بوتلوں کے ساتھ کار سواروں کو گرفتار کیا ہے۔
غالب مارکیٹ تھانے میں درج کیے گئے مقدمے کے مطابق چوہدری ظہور الہیٰ روڈ پر پی ایس ایل میچوں کے سلسلے میں لگائے گئے ناکے پر ایک ہنڈا سوک کار کو روکا گیا جس میں تین افراد سوار تھے۔

پولیس اہلکار کے مطابق کار میں فرنٹ سیٹ پر محمد موسیٰ ولد خاور سکنہ پاکپتن بیٹھے تھے جوکہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے ہیں، ان کے ساتھ ڈرائیور اور پچھلی نشست پر ایک دوست بھی تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق افراد سے شراب کی تین بوتلیں ملیں جن کو تجزیے اور ملزمان کو طبی معائنے کے لیے بھیجا گیا۔
