اداکار ارشد وارثی، ان کی اہلیہ پر سٹاک مارکیٹ میں کاروبار پر پابندی

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ارشد وارثی آج کل نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں، بالی ووڈ سٹار اور ان کی اہلیہ پر سٹاک مارکیٹ میں کاروبار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارشد وارثی اور اہلیہ ماریا گورٹی نے سرمایہ کاروں کو دو کمپنیوں کے اسٹاک خریدنے سے متعلق راغب کیا جس کی وجہ سے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا نے مبینہ ہیرا پھری کے الزامات میں ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بی بی سی کے مطابق سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا نے اپنی تحقیقات میں کہا ہے کہ یو ٹیوبر منیش مشرا نے اپنے چینلز دی ایڈوائزر اور منی وائس میں مشہور شخصیات کے ذریعے سرمایہ کاروں کو مبینہ طور پر ان دو کمپنیوں میں رقوم لگانے سے متعلق راغب کیا۔

یہ دونوں چینلز یوٹیوبر منیش مشرا کی ملکیت ہیں جن پر تجارت کرنے پر پابندی عائد تھی، بی بی سی کے مطابق، ویڈیوز میں شارپ لائن براڈ کاسٹ اور سادھنا براڈ کاسٹ کے بارے میں غلط اور گمراہ کن معلومات شیئر کی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایسی ہی ویڈیوز میڈ کیپ کالز اور پروفیٹ یاترا نامی یوٹیوب چینلز پر بھی اپ لوڈ کی گئیں، انڈین سیکیورٹی ایکسچینج کے مطابق ارشد وارثی نے اس فراڈ میں 29 لاکھ سے زائد جبکہ ان کی اہلیہ ماریا گورٹی نے 37 لاکھ سے زائد روپے کا منافع کمایا۔

بی بی سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ انڈین سیکیورٹی ایکسچینج کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان چینلز کے لاکھوں سبسکرائبرز تھے جنہوں نے ان کی ویڈیوز کو دیکھنے کے لیے مارکیٹنگ کی مد میں ادائیگیاں کیں اور یہ ویڈیوز لاکھوں لوگوں نے دیکھیں۔

تاہم ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے، ایک ٹوئٹ میں اداکار نے کہا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا، ان کے بارے میں شائع خبروں پر یقین نہ کیا جائے، مجھے اورماریا کو اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا اور تیسرے فریق کے مشورے پرہم شردا میں سرمایہ کاری کی اور بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح اپنی زندگی بھر کی کمائی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جمائما خان کی فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ کے پاکستان میں چرچے

Back to top button