ایشیا کپ : بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دے دی۔
189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی۔
عمان کی جانب سے کپتان جتندر سنگھ 32، عامر کلیم 64 ، وینایک شکلا 1، حماد مرزا 51 انز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، ہاردک پانڈیا، ہرشٹ رانا اور کلدیپ یادیو 1، 1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
قبل ازیں بھارت نے عمان کو جیت کےلیے 189 رنز کا ہدف دیا۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما 38 ، شبمن گل 5، ہاردک پانڈیا 1، اکسر پٹیل 26 ، شیوم دوبے 5 ، سنجو سیمسن 56، ارشدیپ سنگھ 1، تلک ورما 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جب کہ کلدیپ یادیو 1 اور ہرشٹ رانا 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
عمان کی جانب سے شاہ فیصل ، جیتن اور عامر کلیم نے 2، 2 وکیٹیں حاصل کیں۔
زید سٹیڈیم ابوظہبی میں ہونے والے ایشیا کپ کے 12 ویں میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نے عمان کے خلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
یاد رہے کہ ایونٹ میں بھارت اور عمان 2،2 میچز کھیل چکے ہیں ، بھارت نے دونوں میچز جیتے، جب کہ عمان کو کسی بھی میچ میں کامیابی نہیں ملی۔
گروپ اے میں بھارت اور پاکستان کے 4، 4 پوائنٹس ہیں،نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر بھارت پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔یو اے ای دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
ایشیا کپ کا آج آخری گروپ میچ ہے کل سے سپر فور مرحلے کاآغاز ہوگا،پہلا میچ گروپ بی میں پہلی اور دوسری پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 21ستمبر کو ایونٹ میں دوبارہ مد مقابل ہوں گی ۔
