ایشیا کپ ، ٹیم مینجمنٹ نےبیک ایپ کیلئے 2 فاسٹ بولرزبلالئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ نے فاسٹ بولرزحارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجری کے پیشِ نظر 2 بیک اپ فاسٹ بولرز طلب کر لیے۔پیر کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔بھارت کے 356 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 32 اوورز میں صرف 128 رنز بناسکی، پاکستان کےخلاف ون ڈے کرکٹ میں بھارت کی یہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔
تاہم حارث رؤف اور نسیم کی انجری کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ نے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور زمان خان کو بیک اپ بولر کے لیے طلب کرلیا۔
یہ اقدام آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس اور ان کی صحت کے معیار کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔حارث رؤف اور نسیم شاہ کا میڈیکل پینل معائنہ جاری رکھے گا، دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل( اے سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی کو متبادل کھلاڑیوں کے لیے درخواست دے گئی ہے۔
اگر نسیم شاہ یا حارث رؤف اگلے 7دن کے اندر ٹورنامنٹ سے باہر ہوتے تو ان کے متبادل کے لیے درخواست دی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سپر فور مرحلے کے اگلے میچ میں جمعرات کو سری لنکا کا مقابلہ کرنا ہے جبکہ ایشیا کپ کے بعد اکتوبر میں کرکٹ ورلڈکپ بھی شیڈول ہے۔
