ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف بدترین شکست پر شاہد آفریدی بول پڑے

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف بد ترین شکست پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بیان سامنے آیا ہے۔پیر کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔بھارت کے 356 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 32 اوورز میں صرف 128 رنز بناسکی، پاکستان کےخلاف ون ڈے کرکٹ میں بھارت کی یہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔
بھارت سے شکست کے بعد شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘جیت اور ہارمقابلے کا حصہ ہے لیکن جیت کے لیے نہ لڑنا برا ہے، بھارت نے پاکستان کیخلاف میچ میں ہر شعبہ میں بہترین کار کردگی دکھائی’۔
شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 13ہزار رنز مکمل کرنے اور پاکستان کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے پر کوہلی اور کے ایل راہول کو مبارک باد بھی دی۔
شاہد آفریدی نے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے
بھارت سے شکست سبق ہے،قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعتراف
ہوئے کہا کہ آپ اگلے میچ میں اچھی کاردکرگی دکھا سکتے ہیں۔
