ن لیگ نے سپیکر ،ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

پاکستان مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔

باخبرذرائع کے مطابق  نمبر پورے نہ ہونے پر ن لیگ نے سبکی سے بچنے کے لیے تحریک عدم اعتماد واپس لی، پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اتحاد کو واضع برتری حاصل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ن لیگ کی لاکھ کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان توڑے نہ جاسکے، بندے توڑنے میں ناکامی پر حکمت عملی کی تبدیلی کے نام پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی۔

واضح رہے کہ اس قبل ن لیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد واپس لی تھی، کہا جا رہا ہے کہ اب مسلم لیگ ن نے سپیکر کے بجائے وزیراعلی پنجاب کے خلاف اعتماد کے ووٹ پر فوکس کر لیا۔

ق لیگ کے رہنماؤں کی بھی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

Back to top button