کوک اسٹوڈیو میں عاطف اسلم اور مومنہ کا نیا گانا فلاپ

کوک سٹوڈیو کے سیزن 14 کے تحت جاری ہونے والا گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کا گانا ’سجن ڈس نہ‘ پہلے دو گانوں کی طرح پرفارم نہیں کر پایا اور اسے فیل قرار دیا جا رہا ہے۔ کوک سٹوڈیو نے بھی تسلیم کیا ہے کہ اس کے پہلے گانے ’تو جھوم‘ اور دوسرے گانے ’کنا یاری‘ کی طرح عاطف اور مومنہ کا گایا ہوا تیسرا گانا مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔
گانا ’سجن ڈس نہ’ 23 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا جسے اگرچہ پہلے 24 گھنٹوں کے دوران 14 لاکھ بار دیکھا گیا، تاہم اس کے باوجود گانے مقبولیت میں ’تو جھوم اور کنا یاری‘ کو پیچھے نہ چھوڑ سکا۔’سجن ڈس نہ’ کی شاعری عدنان ڈھول اور مومنہ مستحسن نے لکھی ہے جب کہ عبداللہ صدیقی اور ذوالفقار خان المعروف ذرلفی نے اسے کمپوز کیا ہے۔
گانے میں عاطف کو اسٹائلش انداز میں دکھایا گیا ہے جب کہ مومنہ بھی نئے روپ میں دکھائی دیتی ہیں۔ ’سجن ڈس نہ’ کی آڈیو پہلے ’اسپاٹی فائے’ پر ریلیز کی گئی تھی جب کہ اس کی ویڈیو 23 جنوری کو کوک اسٹوڈیو کے یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا چینلز پر جاری کی گئی۔
کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے، میں نے شادی نہیں کی
اگرچہ اس گانے کو شائقین نے خوب سراہا اور عاطف اور مومنہ کی جوڑی کی تعریفیں بھی کیں مگر ان کا گانا بدقسمتی سے عابدہ پروین اور نصیبو لال کے ’تو جھوم’ اور ایوا بی، کیفی خلیل اور عبدالوہاب بگٹی کے گانے ’کنا یاری‘ کی طرح لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ ’کنا یاری‘ کو 19 جنوری کو جاری کیا گیا تھا، جسے اب تک 45 لاکھ بار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس سے قبل 14 جنوری کو ’تو جھوم‘ گانے سے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آغاز کیا گیا تھا۔
’تو جھوم‘ میں عابدہ پروین اور نصیبو لال کی نہ صرف پرفارمنس اور آواز کو سراہا گیا بلکہ انکی ایک دوسرے کے ساتھ عزت اور۔پیار سے ملنے اور ہاتھ جوڑ کر مخاطب ہونے کی ویڈیوز پر شائقین نے ان کی تعریفیں کی تھیں۔ ’تو جھوم‘ گانے کو ایک ہفتے سے بھی کم دورانیے میں یوٹیوب پر ایک کروڑ سے زائد بار تک دیکھا جا چکا ہے۔
کوک سٹوڈیو کے پہلے دو گانوں کو سننے اور دیکھنے والوں نے مختلف ثقافت اور نئے طرز کی موسیقی کی وجہ سے خوب سراہا لیکن بات اگر کوک سٹوڈیو کے تیسرے گانے ’سجن دس نا‘ کے بارے میں کی جائے تو پہلے دو گانوں کی نسبت ’سجن دس نا‘ کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کے خیالات کچھ الگ ہیں۔ کوک سٹوڈیو کے پہلے دو گانوں کو پسند کیا گیا لیکن تیسرے گانے کے بارے میں سوشل میڈیا یوزرز کی جانب سے ملے جلے تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔
کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اُن کی گانے میں دلچسپی صرف گلوکار عاطف اسلم کی وجہ سے ہے تو کچھ کا کہنا ہے کہ اس گانے میں عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن ہیں یہ یقیناً اچھا ہے۔ کوک سٹوڈیو کے نئے گانے ’سجن دس نا‘ کے حوالے سے کچھ صارفین ناخوش نظر آئے تو کچھ نے اسے اووریٹڈ سونگ قرار دیا۔
