کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے، میں نے شادی نہیں کی

اداکارہ حمائمہ ملک نے ایک مذہبی اور روحانی شخصیت ڈاکٹر محمد جاوید کے ساتھ اپنی شادی کی جھوٹی خبر پھیلائے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے، میں نے بابا جی سے شادی نہیں کی اور ویسے بھی وہ میرے روحانی استاد ہیں۔ یاد رہے کہ حمائمہ ملک کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔
انہوں نے 2010 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی لیکن یہ زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی اور دونوں کے درمیان تین برس بعد ہی طلاق ہوگئی تھی۔ اب سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زوروں پر ہیں کہ حمائمہ ملک نے ایک روحانی شخصیت سے دوسری شادی کر لی ہے۔
حمائمہ ملک نے انسٹاگرام پر طویل پوسٹس میں اپنی شادی کی خبریں شائع کرنے والے بلاگرز اور سوشل میڈیا پیجز کو ییلو جرنلزم بھی قرار دیا۔ حمامہ ملک نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہر دوسرے مہینے ان کی شادی کسی نہ کسی شخصیت سے کرادی جا تی ہے اور یہ بات ان کے لیے اور ان کے خاندان کے لیے باعث شرم ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ اداکارائیں چاہتے ہوئے بھی ان معزز شخصیات کے ساتھ تصاویر شیئر نہیں کر سکتیں، جن کی وہ عزت کرتی ہیں، کیوں کہ کوئی بھی ایرا گیرا شخص یا بلاگر ان کی مذکورہ تصاویر کو اٹھا کر یہ دعویٰ کر دیتا ہے کہ اداکارہ نے شادی کرلی۔
کوک اسٹوڈیو میں عاطف اسلم اور مومنہ کا نیا گانا فلاپ
اداکارہ نے اپنی شادی کی جعلی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو اپیل کی کہ انہوں نے کوئی شادی نہیں کی اور یہ کہ وہ جب بھی ایسا کوئی فیصلہ کریں گی تو اس کا خود ہی اعلان کریں گی۔ انہوں نے دوسری پوسٹ میں ان بلاگرز اور سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا جنہوں نے اپنی ویوور شپ بڑھانے کے لیے ان سے متعلق غلط خبریں شائع کیں۔
ماڈل نے یہ بھی لکھا کہ چلیں وہ تو اداکار ہیں، ان کا کوئی مسئلہ نہیں لیکن ان کے ساتھ جس معزز شخصیت کے لیے جھوٹ بولا گیا، وہ قابل احترام اور مذہبی و روحانی شخصیت ہیں اور وہ ان کے روحانی رہبر ہیں۔ ساتھ ہی حمائمہ ملک نے واضح کیا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی بلاگرز، صحافیوں اور سوشل میڈیا پیجز والوں کو پریس ریلیز کے ذریعے آگاہ کریں گی۔
اداکارہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ مذہبی اور قابل احترام شخصیت سے متعلق افواہیں پھیلانا بند کریں۔ حمائمہ ملک نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ’کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے‘۔ اداکارہ نے اد وضاحتی پوسٹ ایک ایسے وقت میں کی ہے جب کہ حال ہی میں انہوں نے ڈاکٹر محمد جاوید نامی شخصیت کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں۔
ڈاکٹر محمد جاوید روحانی شخصیت ہیں اور حمیمہ ملک کو ان کے ساتھ احترام و ادب کے ساتھ ملتے دیکھا گیا جب کہ روحانی شخصیت کے انسٹاگرام پر بھی اداکارہ کی تصاویر شیئر کی گئیں۔
