آواران،فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گردہلاک،2جوان شہید

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کھوڑو میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ہشت گرد ہلاک اور دو اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آواران میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ دو دہشت گرد زخمی ہو گئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس اپریشن جا رہی ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
