آزادکشمیر،ن لیگ کا نئےقائدایوان کیلئےپیپلزپارٹی کوووٹ نہ دینےکافیصلہ

آزادکشمیر میں حکومت کی تبدیلی کیلئےجوڑ توڑ جاری ہے،مسلم لیگ ن تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کاساتھ دے گی جبکہ نئے قائد ایوان کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے گی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مرکزی رہنما احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور امورِ کشمیر کے وزیر انجینیئر امیر مقام بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔
پارٹی نے واضح طور پر فیصلہ کیا ہے کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جائے گا۔
