آذربائیجان کے پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائل جباروف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے اقتصادی شعبے میں مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

پاکستان اور آذربائیجان کے مابین سرمایہ کاری کی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کے موقع پر پاکستانی وفد بھی وزیراعظم  شہباز شریف کے ہمراہ موجود تھا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات تاریخی سطح پر پہنچ گئےہیں اور یہ معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کے فروغ اور تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کی ضمانت ثابت ہوگا۔

آذربائیجان میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان نے دو ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر سے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات نہایت بہترین اور نتیجہ خیز رہی،پاکستان میں سرمایہ کاری پر صدرالہام علیوف کے مشکور ہیں اور اس میں مزید اضافہ کریں گے۔

Back to top button