بابراعظم کو مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ کس نے دیا؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کامیاب دورہ سری لنکا کے بعد گھر واپس لوٹے تو فیملی نے حیران کن سرپرائز سے استقبال کیا، بابراعظم کو گھر واپسی پر مہنگی گرین کار تحفے میں ملی، جس کو دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔بابراعظم کے بھائی فیصل اعظم نے یوٹیوب پر اپنا وی لاگ اپلوڈ کیا ہے جس میں انہوں نے بابراعظم کو مہنگی آڈی کار تحفے میں دی ہے، فیصل اعظم اپنے وی لاگ میں بابراعظم کو کار تحفے میں دیتے ہیں اور یہ انکشاف کرتے ہیں کہ انہوں نے اوڈی کار اس وجہ سے تحفے میں دی ہے کیونکہ آڈی کا یہاں پر سٹور ہے یعنی انہیں امپورٹڈ کار کے بجائے اِس کے سپیئر پارٹس یہاں سے لینے میں آسانی ہوگی۔یوٹیوب وی لاگ میں بابراعظم کو آڈی کار میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، سپرسٹار بیٹر کو تحفے میں ملنے والی کار ’آڈی ای ٹرون جی ٹی‘ ماڈل ہے، دوسری جانب بابر اعظم نے ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔بدھ کے روز ایشیا کپ کا پہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا، بابراعظم کو فیملی کی جانب سے تحفے میں دی جانے والی نئی کار کے وی لاگ پر یوٹیوب صارفین کی جانب سے تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔عریبہ عامر نے یوٹیوب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھار مجھے سمجھ نہیں آتی کہ میں بابراعظم کے لیے اللہ کا کیسے شکریہ ادا کروں، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ جو چیز بابر کو مقبول کرتی ہے وہ اُن کی عاجزی اور انکساری ہے، حنین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’بال بوائے سے لے کر اِس تحفے تک، میں بابراعظم کے

فیس بک پر بلیو ٹک کا حصول ہر ایک کے لیے ممکن ہوگیا

لیے بہت خوش ہوں، وہ بہت عاجز انسان ہیں، سادہ آدمی ہیں۔

Back to top button