بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، آپریشن میں بھارتی پراکسی ’ فتنۃ الہندوستان’ سے تعلق رکھنےوالے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیاگیا، جو علاقے میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہےتھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگر دہشت گرد کو ختم کرنے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، کیوں کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کےلیے پُر عزم ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے ڈیل کا امکان مسترد کردیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع شمالی وزیرستان، مہمند اور بنوں میں 9 اور 10 ستمبر کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیےگئے آپریشنز کےدوران بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردی کرنےوالے 19 خوارج کو ہلاک کر دیا تھا۔
